پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔

پی سی بی نے پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد عرفان کو این او سی جاری کیے۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بھی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی اور محمد عامر کے بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں معایدے ہو چکے ہیں۔ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  13ویں ساؤتھ ایشن گیمز میں پاکستان کی فتوحات پر ایک نظر

واضح رہے کہ بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز