نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات حاصل کر لی گئیں

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ تشکیل

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی۔

نواز شریف کا طبی وجوہات کی بنیاد پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی میاں نواز شریف کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔

’ عمران خان نے نواز شریف کو این آر او دے کر باہر بھیجا‘

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کےعلاج کے لیے  ویسکولرسرجن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میاں نواز شریف کے مزید ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں