متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل صبح طلب


اسلام آباد: پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل (بروز منگل) طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتائی ہے۔

اپوزیشن کا ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس صبح ساڑھے نو بجے اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق منعقد ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سکندر مندھیرو، مرتضیٰ جاوید عباسی، ڈاکٹر نثار چیمہ، سینیٹر مشاہد اللہ خان اور شاہدہ اختر علی شریک ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں پی پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف دراصل سید خورشید احمد شاہ کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری پر لکھے گئے خط پہ مشاورت ہوگی۔

حکومت دسمبر تک کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی ادارے کے سربراہ اور اس کے اراکین کے تقرر میں مبینہ طور پر حکومتی غفلت اور عدم تعاون پر حکمت عملی بھی وضع کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں