آرمی چیف کی ایف 16 طیارے میں پرواز

آرمی چیف کی ایف 16 طیارے میں پرواز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16 طیارے میں پرواز کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا۔ جہاں چیف آف ائر اسٹاف ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ائرچیف مارشل نے خود ایف 16 طیارے کی اُڑان بھری۔ آرمی چیف بھی ایف 16 طیارے میں سوار ہوئے۔ دونوں طیاروں نے دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کی تکمیل کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکواڈرن کے پائلٹس سے گفتگو بھی کی۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کے لیے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ ائر چیف نے مصحف بیس کے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی  ایکٹ میں ترمیم، مسودے کی تیاری کیلئے پس پردہ رابطوں کا آغاز


متعلقہ خبریں