پی آئی اے کا فضائی بیڑہ مضبوط ہوگیا: ایئر بس نے پرواز شروع کردی

پی آئی اے کا فضائی بیڑہ مضبوط ہوگیا: ایئر بس نے پرواز شروع کردی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والی ایئربس نے پروازیں شروع کردیں۔

پی آئی اے کا اسٹاف زیادہ ہونا مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ کام نہ کرنا ہے، سربراہ قومی ائر لائنز

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والی ایئر بس نے آج اپنی پہلی اڑان بھری تو انتظامیہ کی جانب سے مسافروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور تواضع مشروبات سے بھی ہوئی۔

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والی ایئر بیس نے اپنی پہلی اڑان قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھری اور مقررہ وقت پر علامہ اقبال انٹرنیسنل ایئر پورٹ لاہور پہنچی۔ قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں تقریباً پانچ سال بعد ایئربس کو شامل کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ایئر بس کی شمولیت پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مستقبل میں صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

پی آئی اے کا حکومتی اتحادیوں کو رعایت دینے سے انکار

ہم نیوز نے پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے اپنے وسائل سے فضائی بیڑے میں اضافہ کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں