بین الاقوامی ادارے معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم کےمشیران اورمعاونین خصوصی کےخلاف درخواست واپس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی ملکی معیشت میں آنے والی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر ترقیاں دی گئیں، ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہیں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھا جانے والا ہمارا ملک آج دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے پیچھے رہنے کی مختلف وجوہات ہیں بہرحال آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے، یہاں نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے۔ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اور کاروباری برادری ملکی معیشت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کی درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی ملکی معیشت میں آنے والی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں اب ضروری ہے بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں