حکومت کی معاشی ٹیم کے نتائج دنیا تسلیم کر رہی ہے، چودھری محمد سرور

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم کے بہترین نتائج کو دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی شعبے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج 40 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر چکی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موڈیز نے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ہے۔


متعلقہ خبریں