احتساب کے ساتھ داخلہ کے امور بھی شہزاد اکبر کے سپرد

احتساب کے ساتھ داخلہ کے امور بھی شہزاد اکبر کے سپرد

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو داخلہ کے امور بھی سونپ دیے ہیں۔ ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ سے 700 ارب روپے بیرون ملک منتقل ہوئے، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق شہزاد اکبر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

وزیراعـظم  عمران خان سے جب نئے ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی تو اس دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

برطانیہ سے بھی سینکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں، شہزاد اکبر

ایف آئی اے کے نئے ڈی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ ا


متعلقہ خبریں