سندھ: دل کی مریضہ خاتون پولیس موبائل کے ذریعے اسپتال منتقل

سندھ: دل کی مریضہ خاتون ایمبولینس کے ذریعے موبائل کے ذریعے اسپتال منتقل

سکھر: حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول اس وقت کھل گیا جب دارالامان میں داخل خاتون کو تین دن سے ادویات نہ ملیں۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جب خاتون کو دل میں تکلیف ہوئی تو وہاں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے سبب مریضہ کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایڈز سے بچاؤ : عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق 40 سالہ قابلاں خاتون کو دل کی تکلیف کے باعث جب دارالامان سے اسپتال منتقل کیا جانا ضروری ہوگیا تو ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث پولیس موبائل میں بٹھا کر لے جایا گیا۔

اسپتال سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سخت تکلیف میں مبتلا خاتون پہ مزید ستم اس طرح ڈھایا گیا کہ اسپتال میں اسٹریچر نہ ملا تو وہیل چیئر پہ بٹھا کر وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ دارالامان میں خاتون کو دل میں اس لیے تکلیف ہوئی کہ گزشتہ تین دن سے انہیں لازمی اور ضروری ادویات نہیں ملی تھیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ قابلاں خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں داخل کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی پھرتی، جیل سپرٹنڈنٹ معطل و بحال

سندھ میں گزشتہ دس سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی بلاشرکت غیرے حکمرانی قائم ہے اور18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صحت خالصتاً صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں