کیا 6ماہ میں حکومت جا رہی ہے؟

امتحانات نہ لیے تو جو بچے پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیاری چھوڑ دینگے، شفقت محمود

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی 6 ماہ بعد گھر جانے کےلیے اقتدار میں نہیں آتی اور اب تو معاشی اعدادوشمار بھی بہتر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کیساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ افواہ سازی کرتے رہتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہر سال لوگ مارچ اور نومبر کی تاریخیں دے رہے ہوتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں حکومت مضبوط ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔

کیا حکومت پارلیمنٹ سے آرمی چیف کا معاملہ آسانی سے حل کروا لے گی؟ اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ اپوزیشن کا کام اختلاف کرنا ہے اور کوئی بھی کام آسانی سے نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ کا وقت دیا ہے اور حکومت کے قانونی ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں، مقررہ مدت میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ پنجاب میں شہبازشریف والی بیوروکریسی واپس آگئی ہے کیا حکومت سابق وزیراعلیٰ کی خدمات کو سراہ رہی ہے؟

اس کے جواب نے شفقت محمود نے کہا کہ بیوروکریسی کی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، ن لیگ نے تیس سال پنجاب میں کام کیا ہے تو ظاہر ہے کہ ہر بیوروکریٹ کو ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف والی بیوروکریسی لانے کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا نہیں ہے۔ ہر سیٹ اپ کو ڈیلیور کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں