جکارتہ: صدارتی محل کے قریب دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جکارتہ: صدارتی محل کے قریب دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

فائل فوٹو


جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب ہوا ہے جس سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کےمطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا ہے تاہم اس وقت انڈونیشین صدر محل میں موجود نہیں تھے۔

زخمی فوجی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس نے شہر کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں اور سرش آپریشن جاری ہے۔

جکارتہ کے ملٹری چیف نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والے فوجی صبح کے وقت ورزش کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے دھماکےکی نوعیت کے مطابق حتمی رائے نہیں دی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں