اسٹاک مارکیٹ میں 335 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 335 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 318 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کی تیزی کے بعد انڈیکس میں زوال شروع ہوا۔ ابتدائی 3 گھنٹے میں کاروبار میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کھانے کے وقفے کے بعد اسٹاک منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی اور یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 390 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 734 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کا اختتام 335 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 788 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 28 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 650 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11 ارب، 74 کروڑ، 85 لاکھ، 7 ہزار 508 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا پانی کے ذریعے 18 سے 20 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا اعلان

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا۔


متعلقہ خبریں