کابینہ اجلاس ختم، وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو شاباش

کابینہ اجلاس ختم، وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو شاباش

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والا کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں اراکین کو ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ موڈیز کی رپورٹ کا معاملہ عوام میں اٹھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس جاری میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی پر مشاورت، پارلیمانی سیاست، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی ارکان کی تقرری کے بارے اہم فیصلے بھی ایجنڈے کا حصے تھے۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرنی تھی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرریوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔ کابینہ ارکان کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور مسابقتی کمیشن پاکستان کے بارے میں بریف کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوتے ہی زیرآور شروع ہوگیا تھا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کی جائے گا۔ دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر ممبران کی تقرری پر مشاورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز