25 ماہ میں 75 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 25 ماہ میں 73 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے یہ بات نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

اس دوران چیئرمین نیب نے بتایا کہ بیورو نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکیے ہیں اور اس وقت 910 ارب روپے کے 1270 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کےلیے پالیسی پرسختی عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو قومی وعالمی اداروں نے سراہا ہے جو ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کاروبار افراد کی ملک وقوم کےلیے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں