آسٹریلیا سے شکست، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آ گئی


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک آسٹریلیا اور نیوزیلنڈ انگلینڈ سیریز مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 صفر سے ناکامی کے بعد قومی ٹیم بدستورآئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

جب کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

دیگر ٹیموں کی بات کریں تو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے،

سری لنکا ساتویں جبکہ افغانستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں،سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں