وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا الفاظ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حزب اختلاف کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے قانون سازی کو سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف عوام کو گمراہ کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔ پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی ہے۔ قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔


متعلقہ خبریں