لندن: نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہ ہوسکی

پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، ججز کے فیصلے پر ریفرنس دائر کرنا چاہیے، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کو ادویات کے ذریعے ایک خاص حد میں رکھا جا رہا ہے۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی دائیں طرف ایک سے زیادہ گلٹیاں ہیں، ان کی وجوہات جاننے کے لیے مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان کا بھی مسئلہ ہے، سرجری ہوگی یا اسٹنٹ ڈلیں گے یہ طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کو برقرار رکھنے کا عمل نارمل نہیں، پلیٹ لیٹس کو ادویات کے ذریعے ایک خاص حد میں رکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی میاں نواز شریف کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کےعلاج کے لیے  ویسکولرسرجن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں