برطانیہ، پاکستانی شخصیت کے اکاؤنٹ اور جائیداد منجمد کرنے کا حکم

برطانیہ، پاکستانی شخصیت کے اکاؤنٹ اور جائیداد منجمد کرنے کا حکم

لندن:  معروف پاکستانی کاروباری شخصیت نے 19 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے اثاثے برطانیہ کی تفتیش کار کمپنی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو این سی اے کی جانب سے برطانوی بینکوں میں موجود ایک کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈز کی رقم منجمد کرنے کے نو احکامات ملے تھے۔  ان احکامات کی بنیاد یہ تھی کہ یہ پیسہ جرائم کے ذریعے کمایا گیا ہے۔

اس ضمن میں پاکستانی کاروباری شخصیت اور این سی اے کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق وہ ہائیڈ پارک میں موجود اپنے اثاثے کی ملکیت برطانوی کمپنی کے حوالے کر دیں گے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاؤنڈ ہے۔


ذرائع کے مطابق معروف شخصیت کے اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیےجائیں گے۔


متعلقہ خبریں