روشن سندھ کیس: قائم علی شاہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے


کراچی: سابق  وزیراعلیٰ  سندھ  قائم علی شاہ روشن سندھ  کیس میں بیان قلم بند کرانے کے لیے منگل کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کر کے آج اڑھائی بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق  قائم علی شاہ نے نیب سے رابطہ کر کے عدم پیشی سے آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا بڑا نجی اسکول نیب کے نشانے پر

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کی تھی۔ سابق وزیراعلی سندھ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں