ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن میں ترکی نے امریکہ کی بڑی مدد کی، صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف شام میں آپریشن میں ترکی نے امریکہ کی بہت بڑی مدد کی۔

واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور حلف ترکی اس سے بڑھ کر امریکہ کی اور مددگار نہیں کر سکتا  تھا۔

امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلیجنس ایجنسی نے اکتوبر میں شام کے شہر اندلب میں داعش کے رپوش رہنما ابوبکر البغدادی کو ایک خفیہ آپریشن میں ہلاک کیا تھا، جس کی بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی۔
عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق 2018 میں ترکی کے  کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعش کے کمانڈر التہوی، جنہیں بعد میں عراق کے حوالے کیا گیا تھا، نے البغدای کے ٹھکانے تک معلومات دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی امریکہ سے دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نہیں ہونے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی نے روس سے ہتھیار خریدنا شروع کر دیے۔
مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ریپبلکن پہلے سے زیادہ متحد ہے اور ان کو اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

امریکی صدر نے روایتی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ چین امریکی پیسوں  سے بہت زیادہ طاقتور بن گیا ہے۔ اگر میں چین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تو بہت اچھا کر سکتا تھا،لیکن ابھی چین کے ساتھ تجارتی معاملات میں بات چیت اچھی جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال ہولناک ہے اور دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔ ایران میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو مارا جا رہا ہے، جو کہ تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں