نیب کوئی قابل اعتبار ادارہ نہیں، لیگی رہنما احسن اقبال

فوٹو: فائل


 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوئی قابل اعتبار ادارہ نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے اجلاس کے بعد دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی غیر جانبداری پر بھی سوالات آٹھ رہے ہیں۔ نیب نے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست ضمانت واپس لی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیب کی ایما پر حکومت نے شہباز شریف کے اثاثے سیل کر دیے ہیں۔ شہباز شریف کے تمام اثاثے جو فیملی وراثت میں ملی ہیں انہیں سیل کیا گیا ہے ۔شہباز شریف کے علاوہ میں بھی پیشیاں بھگت رہا ہوں۔ ہمیں اس حکومت کی نیت پر شک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے اندر کئی سو ارب روپے کے منصوبوں میں بچت کر کے دکھایا تھا۔ حکومت انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود  مسلم لیگ ن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکی ہے۔ بجلی کے کئی کئی گھنٹے لودشیڈنگ دیکھتے تھے، مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ ن پر منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات لگائے لیکن عدالت میں یہ الزامات ثابت نہ کر سکی۔ شہباز شریف کے خلاف جو کیس بنایا اس میں شہباز شریف کا کردار اچھے بچے کا نظرآیا۔ فرضی کہانیاں بنا کر ہر کسی کو چور کہا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بار بار بتاتے رہے کہ تمام کیسسز فرضی کہانیاں ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ملک کو جو نئی ترقی دی تھی اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزیروں نے جھوٹ بولا اور الزامات لگائے لیکن عدالت میں ایک بھی کیس  ثابت نہ ہوسکا۔ حکومت کی جھوٹ کی وجہ سے سی پیک پروجیکٹ بھی متنازعہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نیب قوانین تبدیل نہیں کیے، جرم ثابت ہونے تک سزا نہیں سنا سکتے، چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے ہم حکومت کے وزراء کی سطع پر بات نہیں کریں گے۔ عمران خان آمنے سامنے بیٹھ کر بات کریں، نہیں تو کوئی بات نہیں ہوگی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا عجلت میں سربراہ بنانا  ان کی سوچ کی عکاسی ہے۔ ایف آئی اے تحریک انصاف کا ذیلی ادارہ نہیں بلکہ قومی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن سیکنڈل ہے۔ اس کرپشن سیکنڈل پروجیکٹ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا رہا اور اس حوالے سے نیب کی جانبداری پر بھی سوال اتھ رہے ہیں۔

احسان اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا چین سے مہنگے قرضے لئے، جسے امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے چند دن قبل دہریا تھا۔ سی پیک کے حوالے سے جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ثابت ہوئے۔ سی پیک کے تمام منصوبوں کی شفافیت ہمارے حق میں گواہی دے رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے آج کے اجلاس کے حوالے سے احسن اقبال نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں