قائم علی شاہ کی نیب میں پیشی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Qaim ali shah

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ قائم علی شاہ کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے اور مؤقف اپنایا کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق آگاہ کرنے آئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے نیب حکام سے کہا کہ ریکارڈ مہیا کردیں تو جواب دوں گا، تحریری جواب دینا چاہتا ہوں لہٰذا کچھ وقت دیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکام نے سابق وزیر اعلیٰ کو دبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ قائم علی شاہ روشن سندھ کیس میں بیان قلم بند کرانے کے لیے منگل کے روز نیب راولپنڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کر کے آج اڑھائی بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق  قائم علی شاہ نے نیب سے رابطہ کر کے عدم پیشی سے آگاہ کردیا۔


متعلقہ خبریں