تینوں سیاسی جماعتوں کے متعلق ایک ہی دن فیصلہ سنانے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں کے متعلق ایک ہی دن فیصلہ سنایا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کیا۔

چیف اور ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی:فریقین میں تعاون کرنے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق پارٹی فنڈنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جواب جمع کرانے کے لیے اسکروٹنی کمیٹی سے وقت مانگ لیا ہے۔ پی ایم ایل (ن) کے درخواست پر اسکروٹنی کمیٹی نے گیارہ دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اس پرمؤقف اختیار کیا کہ ن لیگ سمجھتی تھی کہ اس سے کبھی حساب نہیں مانگا جائے گا لیکن اب جب حساب مانگا جارہا ہے تو یہ راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا نے اس پر کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے تحریک انصاف کو  الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف قرار دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا جب اجلاس ہوا تو اس میں ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور وکلا شریک ہوئے ۔کمیٹی میں ن لیگ نے ڈونرز اور ان کے شناختی کارڈوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔

ن لیگ کے محسن شاہ نواز رانجھا نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل (ن) کی بیرون ملک کوئی کمپنی نہیں ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں باقاعدہ کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف دراصل الٹا چور کوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہے۔

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزارفرخ حبیب نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کے متعلق فیصلہ ایک ہی دن سنایا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے پاس اربوں روپے کی ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ نہیں ہے اور وہ تاریخوں کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی پر مشاورت شروع

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ذرائع ابلاغ کے لیے اوپن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں