گاڑی رجسٹرڈ کرانی ہے تو بائیو میٹرک بھی کرانا ہو گا

گاڑی رجسٹرڈ کرانی ہے تو بائیو میٹرک بھی کرانا ہو گا

فوٹو: فائل


لاہور: اب موٹرسائیکل یا گاڑی رجسٹریشن کرانی ہے تو بائیو میٹرک کرانا لازمی ہو گا۔

محکمہ ایکسائز نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکمت عملی بناتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے 80 فیصد گاڑیاں اور موٹرسائیکل کے جعلی کاغذات بن جاتے ہیں۔ جعلی کاغذات بننے سے محکمے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے بعد خود مالک کو بھی ایکسائز کے دفتر آنا ہو گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بائیو میٹرک سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے 500 سے زائد جعلی کیسز رہورٹ پو چکے ہیں۔

محکمے کے مطابق گاڑیوں کے تبادلے کے کاغذات بھی مالکان بغیر گاڑی کے ہی لے جاتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے بائیو میٹرک سسٹم کے لیے محکمہ قانون کو سمری ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں کو ایجنٹ مافیا جعلی رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء میں مزیدتاخیرقطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب

محکمہ ایکسائز نے گزشتہ ماہ گاڑیوں کے کاغذات ڈاک کے ذریعے مالکان تک بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا۔ ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ محکمے نے شہریوں کی شکایات پر ڈلیوری سے کمیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا، رجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے کاغذات اور فائلز صرف کوریئر کرائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں