ایف اے ٹی ایف اجلاس: ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، حماد اظہر

حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آنے والے اجلاس کے لیے پاکستان نے اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

سلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت اور دیگر معاملات کی بیخ کنی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان نے اچھی پیشرفت دکھانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اس سے پہلے کبھی اتنی پیشرفت نہیں کی تھی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک اچھی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ آج ایف اے ٹی ایف کو بھیجوائی جائے گی۔ حتمی رپورٹ 7 جنوری تک بھیجی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 27  میں  سے  5 ایکشن پلان پر پہلے ہی عمل کر چکے ہیں۔ ہم نے ایف اے ٹی ایف کی تمام سفارشات پر عمل کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری

حماد اظہر نے کہا کہ جس ہم آہنگی سے اب کام ہورہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا باقی کچھ جزوی نکات تھے ان پر بھی اچھی پیشرفت کی ہے۔ ان اقدامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایف اے ٹی ایف نے کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ دوبارہ رپورٹ جانے کے بعد اس پر  ممبران کی آمنے سامنے (فیس ٹو فیس) میٹنگ ہوگی۔ پھر ابتدائی اجلاس ہوگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے احکامات پر کتنا عمل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں