بھارت کے خلائی مشنز ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ ہیں، فواد چوہدری

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی بار بار ناکامی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت خلائی ملبے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن رہا ہے اور بھارت کے خلائی مشنز سے خلا میں ملبہ اکھٹا ہو رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی تنظمیوں کو اس بارے میں سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ناسا کو چاند پر بھارتی خلائی مشن چند ریان 2 کی باقیات مل گئی ہیں جو رواں برس ستمبر میں چاند پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا کاروباری طبقے کو گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کر دی جہاں وکرم لینڈر گرا تھا۔ تصویر میں گرنے کے بعد اس جگہ پر ہونے والے اثرات بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ناسا کو بھارتی خلائی مشن کا  ملبہ کریش سائٹ سے 750 میٹر دور سے  3 ٹکڑوں میں ملا۔


متعلقہ خبریں