خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے تبادلے

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے مختلف ڈپارٹمنٹس سے 817 سرکاری ملازمین کو تبدیل کیا گیا ہے جن میں تحصیل دار سے لیکر جونئیر کلرک تک ملازمین شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور انتظامی محکموں نے ٹرانسفر ہونے والے اہلکاروں کے اعلامیے جاری کردیئے۔

پالیسی کے تحت ایک ہی عہدے پر دو سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے والے ملازمین کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور میں 129، بنوں میں 91، صوابی 82، سوات سے 59 ملازمین کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز میں 62 جبکہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں 35 اہلکار تبدیل ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں