دعا منگی کا اغوا قوم کی بیٹی کا اغوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

دعا منگی کا اغوا قوم کی بیٹی کا اغوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دعا منگی کا اغوا قوم کی بیٹی کا اغوا ہے۔ انہوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اب سندھ میں جنگل کا بھی قانون نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اغوا ہونے والی دعا منگی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لیے کو دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرنا چاہیے۔

سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے سندھ میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہے اور افسوس کہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داری بھی پوری نہیں کر پائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت و بے حسی کا نتیجہ یہ واقعہ ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب آپ قیام امن کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ تو امن قائم ہوا ہے اور نہ ہی جرائم کم ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عملاً صورتحال یہ ہے کہ طاقتور جب چاہے کسی کی بھی بہن بیٹی کو اٹھا کر لے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صرف قانون پاس کرانے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

سندھ کے شہری علاقوں کی سیاست میں گزشتہ 30 سال سے بھرپور کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کو کتابوں میں نہیں عملاً نافذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ کمیونٹی پولیسنگ ہونی چاہیے۔

96 افراد کے ٹارگٹ کلر کا فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر محلے کا اپنا سی سی ٹی وی نظام ہونا چاہیے۔ انہوں ںے مخدوش صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر حالات پہ قابو نہ پایا گیا تو آج دعا اغوا ہوئی ہے کل کسی اور کی باری بھی آسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں