مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر گرفتار

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر گرفتار

مردان: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اختر خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں ملازمتوں کی فروخت کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق اختر خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ان کی رہائش گاہ شیخ ملتون ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

اختر خان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ کی ٹیم پہنچی تھی۔ وہ وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ ملزم اختر خان کو سائبر کرائم کی زیر دفعات 10 اور 11 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔

مشال قتل کیس، 2 ملزمان کو عمر قید، 2 بری

ہم نیوز کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے دن جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں