اسلام آباد: جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری سیل

ہم نیوز کے مطابق سینئر ڈرگ انسپکٹرز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے شاہین فارمیسی اسلام آباد ایف 10 کے غیرقانونی گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 65 غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کا اسٹاک قبضے میں لیا گیا۔

وفاقی وزارت صحت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرد اور اسمگل شدہ ادویات کو قبضے میں لے کر غیر قانونی گودام کو سیل کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس ضمن میں کہا ہے کہ مجرمان کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہم نیوز کے مطابق کہا کہ جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو غیر معیاری، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سے پاک کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت صحت کی صورتحال خراب سے خراب تر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں