آرمی چیف کی توسیع کیخلاف درخواست کے تانے بانے حزب اختلاف سے ملتے ہیں، فردوس عاشق



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوش عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف پٹیشن کس نے دائر کی اس کا وزیر اعظم عمران خان کو علم ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شہاذیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ضرورت کے تحت وزیراعظم ایسی چیزوں کو سامنے نہیں لا رہے ان کے پاس اس سے متعلق تمام انٹیلی جنس رپورٹ موجود ہیں اور اس کے تانے بانےحزب اختلاف سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی کو بارگینینگ چپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن اپارٹمنٹس سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے پر شہزاد اکبر کل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔برطانوی ایجنسی نے حکومت کے ساتھ کیا

انہوں نے کہا کہ معاہدہ کیا اور ہائیڈ پارک کا مالک کون تھا اور یہ کیسے بنا ؟ کہاں سے پیسے گئے؟ سب کومعلوم ہے، عقل مند کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں