ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت آج صبح 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم طلوع آفتاب کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 23 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم میدانی علاقوں ( نارووال، سیالکوٹ، بہاولپور، نورپور تھل، ملتان) میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔

بدھ کے روز محکمہ موسمیات نے سندھ میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔


متعلقہ خبریں