لاہور: مال روڈ پر دفعہ 144 میں توسیع

لاہور: مال روڈ پر دفعہ 144 میں توسیع

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ پر دفعہ 144 میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب مومن آغا نے سیکشن 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مال روڈ پر ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ کو محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کو اختیار دیا گیا ہے کہ مال روڈ پر جو بھی جلسے جلوس کے لیے آئے اس کو فوری گرفتار کر لیا جائے۔


متعلقہ خبریں