اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی سفارشات منظور

smoge

شہری رواں ہفتے محتاط رہیں محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اسموگ کے خاتمے کےلئے حکومت پنجاب کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اڑھائی سو بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر لے جانے کی سفارشات بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ کی 250 بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر لے جانے کا منصوبہ ہے اور آئندہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی خریدی جانے والی بسیں ہائبرڈ، سی این جی یا بجلی پر چلیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ مستقبل میں پٹرول اورڈیز ل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانا ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی سفارشات کے مطابق صوبے میں 60 ہزار کینال زمین پر جنگلات لگائے جائیں گے۔ اسٹیل رولنگ انڈسٹریز اور اینٹوں کے بھٹوں کو اگلے سال دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کی حتمی ڈیڈلائن بھی مقرر کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں