کراچی: مقامی پارک سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد


کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع معروف انو بھائی پارک سے  ترقیاتی کام کے دوران  بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم نے بتایا ہے کہ انو بھائی پارک سے ملنے والی ہڈیاں انسانی اعضا کی ہیں جوپارک کے قریب میں واقع اسپتال کی انتظامیہ نے دفن کی ہیں۔

پولیس کے مطابق تعمیراتی ٹھیکیدار نے ہڈیاں برآمد ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام ہڈیاں قبضے میں لے لیں۔

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران نکالی جانے والی ہڈیاں دفن کی گئیں تھیں جو ترقیاتی کام کے دوران کھدائی میں برآمد ہوئیں ہیں انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نجی کلینک کے ایڈمنسٹریٹر نصرت فہیم  نے پولیس کے بیان کو رد کرتے ہوئے ہم نیوزکو بتایا ہے کہ یہ معاملہ طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا ہے ، ہمارے اسپتال میں کاٹے گئے اعضاء عموما لواحقین کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینک میں کاٹے گئے اعضاء کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار موجود ہے، دفنائی گئی باقیات سے اسپتال کا تعلق جوڑنا مناسب نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں