بچے کی حوالگی، محسن عباس کی سابقہ اہلیہ کا عدالت سے رجوع


لاہور: اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کی علیحدگی کے معاملے پر ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی اور محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا  ہے۔

ماڈل فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ادکار محسن عباس سے علیحدگی ہو چکی ہے، میں اپنے بیٹے کی پروش بہتر انداز میں کرسکتی ہوں لہٰذا اسے میرے حوالے کیا جائے۔

اس پر عدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رے کہ چند ماہ قبل اداکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل میں خلع ہو گئی تھی۔

لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کی تھی۔

فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی تھی۔

ماڈل فاطمہ سہیل نے عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے رکھی تھی۔

درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے ساتھ صلح نہیں ہوسکتی اور نہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، بیٹے کی  پرورش خود کروں گی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اس سے قبل تفتیشی رپورٹ میں محسن عباس کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں