رانا ثنااللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ءکے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔

پروڈکشن آرڈری جاری کرنے کا مقصد گرفتار ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق دینا ہوتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں