شہباز شریف کا ذاتی خرچ سے بیرون ملک سفر کا دعویٰ غلط نکلا

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے وفود کے اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے دستاویزات  پیش کر دی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق خادم اعلیٰ سرکاری دوروں کے دوران غیر قانونی طور پر اضافی اخراجات نجی حیثیت میں وصول کرتے رہے ہیں۔

دستاویزات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 27 اپریل 2002 کے مراسلے کے تحت سرکاری افسران کا عوامی جمہوریہ چین میں بطور اسٹیٹ گیسٹ استقبال کیا جاتا ہے جبکہ شہباز شریف اور ان کے ہمراہ سرکاری افسران قومی خزانے سے دوروں کے اخراجات بھی وصول کرتے رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے وفود میں شامل افسران اسٹیٹ گیسٹ ہونے کے باوجود خوراک، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات وصول کرتے رہے، ایوان وزیر اعلیٰ کے کروڑوں کے اخراجات کے باوجود شہباز شریف کو الگ سے ادا شدہ رقوم سے شفافیت مشکوک ہو گئی۔

اسمبلی میں پیش دستاویزات کے مطابق  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیرون ملک سرکاری دوروں کے ثمرات سے متعلق رپورٹ، سروے یا معاہدے بھی منظر عام پر نہیں آ سکے۔


متعلقہ خبریں