ن لیگ کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ہوا جس کی صدارت سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کررہے تھے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اراکین کو چیف الیکشن کمشنر و اراکین کی تقرری اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پارٹی فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔،

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ءکے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔

پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مقصد گرفتار ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق دینا ہوتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں