پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

icc

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ماہ رواں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ میچ آفیشلز کی تعیناتی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کی ہے۔

سری لنکا کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کے امکانات

ہم نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے مابین جب دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے تو ان کے ذریعے پاکستان میں تقریباً دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق گیارہ سے 15 دسمبر کے درمیان جب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پہلا میچ ہوگا تو اس میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ انجام دیں گے جب کہ ان فیلڈ ایمپائرز میں رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ ایمپائر اور شوزب رضا فورتھ ایمپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

’کرکٹ کو دیکھنا کپتان کا کام ہے مصباح الحق کا نہیں‘

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کرکٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو 19 سے 23 دسمبر کے درمیان منعقد ہوگا۔

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جب کہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ ایمپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں ممالک کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ ایمپائر اور احسن رضا فورتھ ایمپائر ہوں گے۔

ہم نیوز کیے مطابق مائیکل گف اور جوئیل ولسن اس سے قبل بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منعقدہ ایک روزہ سیریز میں ایمپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ایک اور وائٹ واش

تین مارچ 2009 کو لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس پر دہشت گروں نے حملہ کیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں غیر ملکی ٹیموں کو لانے کی کوشش کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں