سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ کمی

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں آج سونا 85 ہزار 450 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 73 ہزار 260 روپے ہوگئی۔

اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.15 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.35 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں آج ڈالر 155.25 میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 85 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں