دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی منظر عام  پر آ گئی



اسلام آباد: ہم میں سے بہت سوں کا یہ خواب کہ اڑنے والی گاڑیوں کو چلانے کا تجربہ کیسا رہے گا حقیقت میں تبدیل ہونے جا رہا ہے کیونکہ دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایک ڈچ کمپنی پال وی نے ہماری خوابوں کی گاڑی کو حقیقت میں بدلتے ہوئے پہلی کمرشل اڑنے والی گاڑی بنا ڈالی ہے۔

پال وی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی بنانے کا مقصد اپنے ایسے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کرنا ہے جو ہمیشہ بہتر سے بہترین کی جستجو میں رہتے ہیں۔

اڑنے والی گاڑی گاڑی چلانے اور اڑانے کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اس کی قیمت خرید 5 لاکھ 99 ہزار ڈالر ہے۔

گاڑی میں دو لوگ سفر کر سکتے ہیں جب ک یہ 684 کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی کے اندرونی حصے میں چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے، گاڑی میں دو انجن ہیں اور خود کو مستحکم کرنے والا ایئر کرافٹ بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اڑنے والی گاڑی نے دھوم مچا دی ہے اور کمپنی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں