نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے، ڈاکٹر عارف علوی


جہلم: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نشانہ بازوں کی شاندار مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ترقی یافتہ اور غریب ممالک میں زندگی کی الگ الگ اقدار ہیں،صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات 39 ویں میگا شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔ مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے کل 953 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نشانہ بازی کے مقابلوں میں مختلف جنگی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسروں و جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت جب جہلم کے قریب واقع فائرنگ رینج کے دورے پر پہنچے تو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق نشانہ بازی کے مقابلے پاک فوج نے جیت لیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے ماسٹر آف آرمز ٹرافی حاصل کی جب کہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ادریس رشید نے پریزیڈنٹ کپ ٹرافی حاصل کی۔ پاک بحریہ نے پرائم منسٹر اسکیل ایٹ آرمز کے مقابلے جیتے ہیں۔

’جنرل باجوہ تین سال کے لیے پکے ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں