اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے والے نیٹ ورک کے دو ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے والے نیٹ ورک کے دو ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دو ایجنٹوں سمیت چھ افراد گرفتار

ہم نیوز کے مطابق جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تھانہ کوہسار پولیس نے کی ہے۔

پولیس کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس سرٹیفکٹـس، پاسپورٹ اور دستاویزات تیار کرنے والے ضروری آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان جعفر حسین اور محمد یوسف بھاری رقوم کے عوض جعلی دستاویزات تیار کرتے تھے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پولیس ترجمان نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ملزمان کے متعلق مزید درست حقائق جاننے کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے مدد لی جا سکتی ہے۔

انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے، پی آئی اے حکام ملوث

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دو ایجنٹوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتارملزمان کو تفتیش و تحقیق کے لیے ایئرپورٹ سے منتقل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں