راولپنڈی: تاجی کھوکھر گرفتار

راولپنڈی: تاجی کھوکھر گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو عوام کا خادم بننا ہوگا: آئی جی اسلام آباد کے احکامات

ہم نیوزکے مطابق گرفتار ملزم تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹے بھائی ہے۔

ایس پی پوٹھوہارسید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کو ایس پی نے بتایا ہے کہ تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔

 محکمہ کسٹمز کا راولپنڈی میں گودام پر چھاپہ، اسمگلنگ کا سامان برآمد

ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 دیگر سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف درج دیگر مقدمات میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات ہیں۔


متعلقہ خبریں