نواز شریف حکومت سمیت سب کو گولی دیکر باہر چلے گئے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی بیماری کے معاملے پر حکومت سمیت سب کو گولی دیکر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجنے کے پیچھے پوری منصوبہ بندی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں مافیا نے مولانا فضل الرحمان کو بھی استعمال کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت دھوکہ کھا گئی جس کا ادراک وزیر اعظم کو بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مجرم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل سکتی ہے تو ملزم آصف علی زرداری کو اجازت دینے میں کیا قباحت ہے۔ اگر آصف علی زرداری کو اجازت نہ دی گئی تو اس سے یہ تاثر ملے گا کہ پنجابی کے لیے الگ اور سندھی کے لیے الگ قانون ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعوی کیا ہے کہ یہ معاملہ باآسانی اور سادہ اکثریت سے طے ہوجائے گا۔ ان کے بقول آگر نو دس ووٹوں سے سینیٹ میں صادق سنجرانی کا معاملہ نمٹ سکتا ہے تو یہ تو آرمی چیف کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیب کو منہ چھپانے کیلئے بھی جگہ نہیں ملنی تھی، عظمیٰ بخاری

پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہمیں بھی طعنے پڑ رہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ٹماٹر سستے ہوتے تو کم از کم اس ٹیم پر پھینکیں تو جاسکتے تھے۔


متعلقہ خبریں