جسپریت بمرا میرے سامنے ’بے بی‘ باؤلر ہیں، عبدالرزاق


لاہور: قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں میگرا، واش اور وسیم اکرم جیسے تیزگیند بازوں کے ساتھ کھیلا ہے، جسپریت بمرا جیسے باولر کا سامنا کرنا کوئی مشکل نہیں، ایسے باولر میرے سامنے بے بی باولر ہیں۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سیلکشن کا کوئی معیار نہیں ہے، لڑکے یو اے ای کی پچز پرکارکردگی دکھاتے ہیں اور ان کو بڑا کھلاڑی مان لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی سے پوچھنا چاہیے کہ لڑکوں کو کس بنیاد پر سلیکٹ کیا جاتا ہے،پاکستان میں کرکٹ کا گراف نیچے آ چکا ہے
اب ورلڈ کلاس کھلاڑی نظر نہیں آتے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کھیل سے جوڑا رہے، اسی طرح  کوچنگ بھی میرا جذبہ ہے، اگر موقع ملا تو میں ایک اچھا کوچ ثابت ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کوچنگ میں آؤں گا تو پلیئرز کے ساتھ فیلڈ میں گھنٹوں کام کروں گا، میں نے کوچنگ کے لیے اپلائی کیا تھا تاہم پی سی بی نے درخواست مسترد کر دی۔

سابق آل راؤنڈر نے ٹیلنٹ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ  پاکستان میں عبدالرزاق،وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب ملک سے بڑے کھلاڑی موجود ہیں مگر ایسے ٹیلنٹ کو پرکھنے والوں کی کمی ہے۔


متعلقہ خبریں