پاکستان میں ’دجال‘ کیوں ٹرینڈ کر رہا؟


اسلام آباد: پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت ’دجال‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ نیٹ فلیکس پر آنے والے نئی ڈرامیہ سیریز ’مسیح ‘ ہے۔

سوشل میڈیا پر مسیح نامی ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا جس کے بعد پاکستان میں لوگ اسکا تعلق دجال سے جوڑنے لگے ہیں۔

یہ ڈرامہ مائیکل پیٹرونی کی کتاب (دی بک تھیو) سے ماخوز کیا گیا ہے جس میں ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے پاس کئی قسم کے معجزے بھی ہوتے ہیں۔


سیریز کا مرکزی کردار مہدی ڈہبی نے ادا کیا ہے، امریکی تحقیقاتی ادارہ (سی آئی اے) مسیح نامی کردار کو گرفتار کر کے تحقیقات کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا سیریز کا ٹریلیر ریلیز ہونے کے بعد صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ سیریز کے سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کو اپنے ایمان کی فکر پڑ گئی ہے اور ڈر رہے ہیں جیسے یہ سب سچ ہو۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ افسوس ہے ان لوگوں پر جو سمجھ رہے ہیں کہ دجال کوئی انسان ہے‘۔

 


متعلقہ خبریں