لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) میں بد عنوانی کا انکشاف

Lesco

بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم


لاہور کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی لیسکو میں ٹرانسفرمز، کنڈکٹر اور الیکٹر سٹی میٹرز کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمرز اور انرجی میٹرز کی خریداری کے لیے 9 ارب 5 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار کی خطیر رقم بغیر پرچیز آڈر کے جاری کی گئی۔

پپرا رولز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 82 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار کا پرچیز آڈر جاری کیا گیا۔

لیسکو کو ٹرانسفارمرز میں خرابی اور گریڈ اسٹیشن کے آلات میں 2 ارب 94 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار کا نقصان ہوا۔ کمپنی کے پاس 2 ارب 35 کروڑ 24 لاکھ کا اسٹاک بغیر استعمال کیے خراب ہو رہا ہے جس کو رکھنے کےلیے مناسب جگہ بھی نہیں ہے۔

اطلاعات ہیں کہ لاہور کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے 1 ارب 56 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار روپے کا ضرورت سے زائد سامان منگوایا۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرانسفر اور انرجی میٹرز کی مہنگی خریداری کے سبب قومی خزانے کو 55 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار کا نقصان ہوا۔

لیسکو نے 46 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کا ٹھیکہ مناسب بولی کے بغیر جاری کیا جب کہ  46 کروڑ 10 لاکھ کے ڈسٹبیوشن ٹرانسفرمز خریدے لیکن پی سی ون میں ذکر نہیں ہے۔

محکمے کی جانب سے ایشن ڈویلپمنٹ بینک کے لون کے ذریعے 23 کروڑ 23 لاکھ کا سامان لیا گیا جو ابھی تک استعمال نہیں ہوا۔ گریڈ اسٹیشنز کی نامناسب دیکھ بھال اور منٹینیس کے باعث قومی خزانے کو 22 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

باوثوق ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وارنٹی میں موجود سامان تبدیل نہ کرانے کے باعث قومی خزانے کو 18 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں