فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نہال ہاشمی

فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار، نہال ہاشمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے سینیئر سیاست دان نہال ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ پانچ سال سے وزیراعظم بننے کی خواہش دل میں لے کر گھوم رہے ہیں۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی آستین میں بہت سانپ موجود ہیں۔

دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے ”ان ہاؤس تبدیلی“ کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا اور ایم کیوایم نے اس کے بدلے اپنی پسندیدہ وزارت کا مطالبہ رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بہت قریبی ایک شخص نے عمران خان کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور آنے والے دنوں میں ان ہاؤس تبدیلی کا شور پڑنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ”ان ہاؤس تبدیلی“ ہے اور یہ تمام لوگ نیب کے مقدمات ختم کروانا چاہتے ہیں۔

سینیئرصحافی نے دعویٰ کیا کہ حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سے بھی رابطے کیے اور ان کو من پسند وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔ پی ٹی آئی کےا ن اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 20 سے 22  ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں